بین الاقوامی خبریں
-
مسئلہ کشمیر میں کسی بھی یکطرفہ کارروائی کے خلاف ہیں: چین
بیجنگ، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) چین نے مسئلہ کشمیر میں ہر اس یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کی ہے، جو صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دے۔ عمران خان اور شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا سبھی کے مفاد میں ہے۔…
مزید پڑھیں » -
ایران : بیوی کا سر قلم کرکے اسے سڑکوں پر گھمانے والا ملزم گرفتار
تہران، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایران کی نیم سرکاری ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ملزم اور اس کے بھائی دونوں…
مزید پڑھیں » -
یواین سیکریٹری جنرل کا مطالبہ: چین انسانی حقوق ایلچی کے’قابلِ اعتماد‘دورے کی اجازت دے
جینوا، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیرس Antonio Guterres نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ چینی قائدین عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باشلیٹ کو سنکیانگ Xinjiang سمیت ملک کا قابل اعتماد دورہ کرنے کی اجازت دیں گے۔ انتونیوگوٹیرس نے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے افتتاح…
مزید پڑھیں » -
ابوظبی: سول میرج اور طلاق کے نئے قانون کے نفاذ کیلئے قواعد کی منظوری
ابوظہبی، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ابو ظبی نے تارکین وطن یا غیر ملکیوں کے لیے سول میرج اور طلاق کے قانون کے نفاذ کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔ نیوز نے اماراتی نیوز ایجنسی وام کے حوالے سے کہا ہے کہ ان قواعد کے تحت سول میرج اور اس…
مزید پڑھیں » -
ویکسین کیخلاف احتجاج پر کینیڈین دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ
لندن ؍اوٹاوہ، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ویکسی نیشن کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کے جاری احتجاج پر انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی لگا دی گئی ہے اور شہر کے میئر نے تسلیم کیا ہے کہ ’حالات قابو سے باہر‘ ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے…
مزید پڑھیں » -
’روس یوکرائن پر قبضے کی تیاریوں میں ہے، کرے گا یا نہیں
نیویارک، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ نے انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر تنبیہ کی ہے کہ گرچہ روس یوکرائن پر حملے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتا ہے مگر یوکرائن کی سرحدوں پر تعینات روسی فوجیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ روس نے یوکرائن پر وسیع…
مزید پڑھیں » -
ملکہ برطانیہ کا ستر سالہ دورِ اقتدار: ایک اتفاق جو طویل ترین حکمرانی میں بدل گیا
لندن ، 7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ملکہ الزبتھ برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والی برطانوی فرماں روا ہیں۔ چھ فروری کو انہیں ملکہ بنے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں اور ان کی حکمرانی کی پلاٹینم جوبلی منائی جا رہی ہے۔ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر (ملکہ الزبتھ کا پورا نام)…
مزید پڑھیں » -
امریکی فوج کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا
نیویارک، 6فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسی ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ نیٹو اتحادی ممالک کی مدد کے لیے مشرقی یورپ کے لیے مزید امریکی فوجی روانہ کریں گے۔ ادھر یوکرائن نے بھی کہا ہے کہ اسے اسلحے کی ضرورت ہے۔ مغربی ممالک کو یقین ہے کہ روس…
مزید پڑھیں » -
صنعا : گھروں کو فوڈ ڈلیوری کے لیے گھوڑوں کا استعمال
صنعاء، 6فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یمن میں مقامی افراد نے کھانے پینے کی اشیا کو گھروں تک پہنچانے (ہوم ڈلیوری) کے لیے گھوڑوں کا استعمال کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ صورت حال یمنی دارالحکومت صنعاء میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک ڈلیوری کمپنی نے اپنے صارفین کی طلب کردہ اشیاء کی…
مزید پڑھیں »









