بین الاقوامی خبریں
-
شہزادہ اینڈریو کا جنسی حملے کے مقدمے میں ’مالی شرائط پر تصفیہ‘
لندن،16فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی عدالت میں دائر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو اور ان پر طویل عرصے سے الزام عائد کرنے والی ورجینیا جفُرے کے درمیان نامعلوم رقم کے عوض جنسی حملے کے مقدمے پر تصفیہ ہو گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی…
مزید پڑھیں » -
امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں کتابوں کی اشاعت متاثر
تہران،16فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایران میں ادب کے شوقین بھی امریکی پا بندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔ ایک نیا ناول ،اقتصادی طور پر جکڑے اس بحران سے کچھ دیر کے لیے سکون دیتا تھا جس میں ،تہران کے مبینہ جوہری پروگرام کے خلاف لگنے والی بین الاقوامی تعزیرات سے اضافہ ہو گیا…
مزید پڑھیں » -
وینکووا جزیرے کے قریب چار منزلہ بلند پراسرار سمندری لہر کا نیا ریکارڈ
لندن،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سمندر میں آوارہ اور اچانک اٹھنے والی سمندری لہر کا مشاہدہ کیا گیا ہے جو 58 فٹ بلند تھی اور کسی بھی طرح تین یا چار منزلہ عمارت سے کم نہ تھی۔ایسی لہروں کو ماہرین نے روگ ویوو کا نام دیا ہے جو پرسکون سمندر میں اچانک پیدا ہوتی ہیں…
مزید پڑھیں » -
اسرائیلی سکیورٹی فرم دبئی کے مشرق بینک کومالیاتی جرائم کاسراغ لگانے کے لیے’ٹول‘ دے گی
دبئی،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل کی ٹیکنالوجی فرم تھیٹارے مالیاتی جرائم کا سراغ لگانے والا ٹول متحدہ عرب امارات کے مشرق بینک کو مہیا کرے گی اور اس مقصد کے لیے بینک کولائسنس دے گی۔اس کے ذریعے دوسرے بینکوں سے مشرق بینک کو رقوم کی ترسیل کا لگایا جاسکے گا۔ مشرق بینک میں گروپ…
مزید پڑھیں » -
فرانس میں دھماکہ، دو بچے سمیت 7 افراد ہلاک
پیرس،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فرانس اور اسپین کی سرحد کے پہاڑی سلسلے پائرینیز کے علاقے سینٹ لورنٹ ڈی لا سیلنکی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سینٹ لورنٹ ڈی لا سیلنکی میں ایک دکان میں زوردار دھماکے کی آواز…
مزید پڑھیں » -
ویلنٹائن ڈے پر 660 سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی
نیویارک ،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میکسیکو Mexico میں ویلن ٹائن ڈے کے موقعے پر 660 سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 74 برس کے فرانسسکو کالوو اور روسالبہ سلوا کی بھی شادی ہوئی ہے، اس جوڑے کی ملاقات پانچ برس قبل ہوئی تھی۔…
مزید پڑھیں » -
اثاثے بحال نہ ہوئے توامریکہ سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے:طالبان
کابل،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال نہ کئے گئے توامریکہ سے متعلق پالیسی پرنظرثانی کریں گے۔افغان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی Inamura Samangani نے کہا کہ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ امریکہ نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تو…
مزید پڑھیں » -
تیزاب سے بیوی کا چہرہ جلانے والے شوہر کو 10 برس سزائے قید
ریاض ،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب میں اپیل کورٹ نے تیزاب ڈال کر بیوی کا چہرہ جلانے والے سعودی شہری کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے دس برس قید کی سزا جبکہ متاثرہ خاتون کے لیے ایک لاکھ سعودی ریال معاوضے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری اختلاف کے باعث…
مزید پڑھیں » -
کینیڈا میں ویکسین مخالف احتجاج،’ایمرجنسی ایکٹ‘کا نفاذ
لندن،15فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے ایمرجنسی اختیارات کا ایکٹ نافذ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو کینیڈین وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’اس مرحلے میں فوج تعینات نہیں ہوگی تاہم حکام…
مزید پڑھیں » -
کویت میں سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی، معمولات زندگی بحال
کویت سٹی،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کویتی حکومت نے کورونا کے باعث ملک میں سخت حفاظتی تدابیر میں نرمی اور بعض کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی اخبار القبس کے مطابق کویتی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معمولات زندگی کو بحال کرنے…
مزید پڑھیں »







