بین الاقوامی خبریں
-
ایپل نے آئی فون iPhone 13 سے تین ماہ میں 71 ارب 60 کروڑ ڈالر کمالئے
نیویارک ،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پروڈکشن کے مسائل کے باوجود ڈیجیٹل کمپنی ایپل نے اپنے نئے آئی فون 13 کی فروخت سے اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں 71 ارب 60 کروڑ ڈالر کمائے۔اگرچہ دو برس سے جاری کرونا وائرس کی عالمگیر وبا اور سیمی کنڈیکٹر چپ کی قلت نے زندگی کے ہر…
مزید پڑھیں » -
بہت جلد مشرقی یورپ میں فوجی بھیجیں گے: صدر جو بائیڈن
واشنگٹن ،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی مشرقی یورپ میں نیٹو کی موجودگی بڑھانے کے لیے امریکی فوجیوں کی ایک چھوٹی سی تعداد بھیجیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلاڈیلفیا سے واپسی کے بعد واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن…
مزید پڑھیں » -
یوکرین تنازع: ماسکو جنگ نہیں چاہتا ،لیکن مفادات پر سمجھوتہ نہیں-روس وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
ماسکو،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روس نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے پر جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کو کہا کہ اگر اس بات کا انحصار روس پر ہے…
مزید پڑھیں » -
مشرقی آفریقہ میں ’آنا‘ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی
لندن ،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشرقی آفریقہ میں ’آنا Anna‘ نامی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق علاقے میں ایک اور شدید طوفانی سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ’آنا‘ طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی…
مزید پڑھیں » -
برطانوی راج کے وہ سپاہی جن کی پینشن آج بھی پاکستان میں آتی ہے
لاہور،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حضرت علی ہجویریؒ کے مزار کے قریب لاہور کے علاقے احمد پارک، موہنی روڈ کی اس نسبتا کھلی گلی میں غلام فاطمہ کا گھر ہے۔ وہ ضعیف ہو چکی ہیں ان کا زیادہ تر وقت بستر پر ہی گزرتا ہے۔ جنوری کی پانچ تاریخ کو انہوں نے اپنے شوہر کی…
مزید پڑھیں » -
امریکہ-کینیڈاسرحد: سردی میں جمنے سے مرنے والے4 ہندوستانیوں کی شناخت، انسانی اسمگلنگ کا معاملہ
نئی دہلی، 28 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حال ہی میں امریکہ-کینیڈا سرحد پر انسانی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں مرنے والے چار ہندوستانیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔ مانیٹوبا میں رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت جگدیش بلدیو…
مزید پڑھیں » -
قاسم سلیمانی پر قاتلانہ حملہ کیا مگر وہ بچ نکلا تھا، سابق اسرائیلی آرمی چیف کا اعترا ف
مقبوضہ بیت المقدس، 28جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے داعش کے سینکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے بیرون ملک سرگرم کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ قریب تھا کہ…
مزید پڑھیں » -
امریکہ میں رواں برس میں پہلی سزائے موت دے دی گئی
نیویارک، 28جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ریاست اوکلاہوما میں دو افراد کو قتل کرنے والے ایک مجرم کو موت کی سزا دے دی گئی جو اس برس کی پہلی سزائے موت ہے۔ مجرم نے اپنی گرل فرینڈ کی ضمانت کے لیے پیسے کے خاطر ایک ہوٹل کو لوٹنے کے مقصد سے دو افراد کو…
مزید پڑھیں » -
امریکہ میں زندہ افراد کو تابوت میں اسمگل کرنے کی کوشش
نیویارک ، 28جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہری نے امریکہ کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں دو افراد کو اسمگل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی عدالت انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 33 سالہ مشتبہ شخص کو…
مزید پڑھیں »








